شاہین شاہ آفریدی 174

شاہین شاہ آفریدی کا والد کی دعوت پر لنڈی کوتل کا دورہ کرنے پر قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کا شکریہ

راولپنڈی(ر پورٹنگ آن لائن)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل کا دورہ کرنے پر قلندرز کی ٹیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین کے والد سمیت پورا گاؤں کس قدر خوش ہے اس موقع پر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ٹورنامنٹ کی ٹرافی والد کے ہاتھ میں دیکھ کر پھولے نہیں سمائے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ‘جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا اور یہاں تک پہنچایا، ان کے ہاتھ میں یہ ٹرافی دیکھنا دنیا کا بہترین احساس ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر بے حد فخر ہے ابو جی۔ کپتان نے لاہور قلندرز کے اس انداز پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس موقع پر میرا پورا گاؤں حد سے زیادہ خوش تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں