شاہین شاہ آفریدی 135

شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا کا سپر مین قرار دیدیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا کا سپر مین قرار دے دیا۔محمد رضوان کی سالگرہ کے موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساتھی کھلاڑی کیلئے پیغام لکھا کہ ”رضی بھائی” پر آکر سب کچھ ختم ہوجاتا ہے،

اس سے زیادہ ان کی تعریف کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں محمد رضوان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سپر اسٹار کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے انسان بھی ہیں۔واضح رہے کہ محمد رضوان نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں