محمد یوسف 18

شاہین آفریدی کی بولنگ میں ٹیکنیکل مسائل ہیں، سوئنگ بھی نہیںہو رہی، محمد یوسف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان محمد یوسف نے کہاہے کہ شاہین آفریدی کی بولنگ میں ٹیکنیکل مسائل ہیں، سوئنگ بھی نہیںہو رہی۔سابق کپتان محمد یوسف سے حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد جب سے واپس آئے ہیں تو ان کی بولنگ کی رفتار بھی کم ہوئی ہے، کیا ان کا آف دے یا پھر وہ فارم میں نہیں ہیں؟

جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ میں ٹیکنیکل مسائل ہیں، یہ کوئی فارم کا مسئلہ نہیں ہے، ان کی گیند سوئنگ بھی نہیں ہورہی ہے۔محمد یوسف نے کہا کہ ہاردک پانڈیا کی گیند سوئنگ ہورہی تھی لیکن شاہین آفریدی سے گیند سوئنگ نہیں ہورہی، انہیں پہلے اوور میں ہی چھکے مارنے کے لیے کرکٹرز تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین آپ کا مین بولر ہے جسے دوسری ٹیم لفٹ ہی نہیں کروارہی تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی مسئلہ ان کی بولنگ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں