ڈھاکہ (ر پورٹنگ آن لائن)ڈھاکا پریمیر لیگ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش میں موجود کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو اپنی فٹنس کا خیا ل کھنا چاہیے ۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شاہین آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ کے ایمرجنگ اسٹار ہیں ، انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان کی حیثیت سے بہت اچھی چیزیں کیں۔حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کو چیمپئن بنا کر انہوں نے اپنی کپتانی کے کیرئیر کی شروعات اچھی کی ہے۔
محمد حفیظ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ میں سمجھتا ہوں شاہین آفریدی کو اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھنا ہے، انہیں اپنے ورک لوڈ کے بارے میں بھی سوچنا ہے، انہیں ہر میچ اور خاص طور پر ہر لیگ کھیلنے کی ضرورت نہیں ہے۔حفیظ نے کہا کہ میں اپنے مستقبل اور کوچنگ کے حوالے سے اس وقت نہیں سوچ رہا، ایک طریقہ کار کے تحت آگے بڑھنے کا قائل ہوں،کوچنگ کے حوالے سے ضرور سوچوں گا لیکن اس وقت میں کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں۔









