شاہد خاقان عباسی 127

شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (رپورٹںگ آن لائن)اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت شاہد خاقان عباسی اور نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی ریفرنس میں 11 بیانات قلم بند ہو چکے ہیں، جرح جاری تھی، کیس جاری تھا تو سپریم کورٹ کی ترمیم آ گئی تھی۔

اس موقع پر وکیلِ صفائی کی جانب سے سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں