شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کابل میں مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ کابل میں خلیفہ صاحب خانقاہ مسجد پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

میری دعائیں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیارے کھو دیئے، ایک مستحکم، محفوظ اور خوشحال افغانستان ہر افغانی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن درحقیقت علاقائی استحکام کے لئے ضروری ہے۔