شادی ہالز

شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی او سی سے جواب طلب کر لیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف درخواست پر ہوئی ، سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی۔درخواست گزار مختار عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، وکیل مختار عباس نے بتایا کہ این سی او سی کے نوٹفیکیشن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کر رہی ہے، کیا ان جلسوں سے کرونا نہیں پھیل رہا؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ، کیس کی مذید سماعت 18نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔