سعدیہ امام 14

شادی کے بعد پہلی ترجیح بچے اور گھر ہونا چاہیے ‘ سعدیہ امام

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ شادی کے بعد پہلی ترجیح بچے اور گھر ہونا چاہیے اور میں شادی کے بعد اس پر عمل پیرا ہوں ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو والدین کی توجہ کی بڑی ضرورت ہوتی ہے ، جب خود ماں بنی تو اس رشتے کا احساس ہوا کہ اس کی کیا اہمیت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری میں موجود لڑکیوں کو یہی مشورہ دوں گی کہ جب شادی کر لیں تو اپنے کام سے وقفہ لیں اور ساری توجہ اپنے بچوں اور گھر والوں پر دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں