انتونیو گوتریس 14

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ریاض ایئرپورٹ پر حوثی ملیشیا حملوں کی شدید مذمت

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے سعودی عرب پرحوثی حملے فوری بند کیے جائیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 12 افراد ہلاک اور سیکڑوں شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ وہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے صدمے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں