ہڑپہ

سیکرٹری ٹوارزم، آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ہڑپہ کا دورہ کیا

اوکاڑہ
( شیر محمد)انہوں نے پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 27 سال بعد کی جانے والی کھدائی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ ایکسکیویشن محمد حسن اور کیوریٹر ہڑپہ میوزیم احمد نواز ٹیپو سمیت دیگر عملہ موجود تھا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ان کھدائیوں سے ہڑپہ دور کی تاریخ اور ثقافت کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شیر شاہ سوری کے زمانے میں بنائی گئی ایک سرائے کی کھدائی کرکے اسے دریافت کیا گیا ہے جو محکمہ آثار قدیمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔