انتونیو گوتریش

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تجارتی جنگوں سے گریز پر زور

اقوام متحدہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش نے تجارتی جنگوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے ہر صورت میں گریز کیا جانا چاہیے۔

چینی میڈیا کے مطابق سیکرٹر ی جنرل نے اس بات پر زور دیاکہ تمام حکومتوں کو اس امر کا ادراک ہونا چاہیے کہ تجارتی جنگوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر غریب اور کمزور طبقات ہوتے ہیںجنہیں بلند قیمتوں کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔امریکا کی جانب سے درجنوں تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرفس کے نفاذ نے عالمی سطح پر تشویش کو جنم دیا ہے۔

ان نئے محصولات کی شرح 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک ہے، جس سے بین الاقوامی تجارتی نظام میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔