سیکرٹری ایکسائز

سیکرٹری ایکسائز قانون پر عمل درآمد کرنے سے قاصر۔

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل سمیت بعض افسر برسوں سے تعینات ہیں تاہم انہیں تبدیل نہیں کیا جارہا۔

سیکرٹری ایکسائز
سیکرٹری ایکسائز

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ نوید احمد کو 6نومبر 2017کو جونیئر ہونے کے باوجود سینئیر پوسٹ پر ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل تعینات کیا گیا۔تاہم چار برس گزرنے کے بعد بھی نوید احمد بدستور اسی عہدے پر کام کرہے ہیں۔اور انہیں تبدیل نہیں کیا گیاحالانکہ محکمے میں کئی سینئرافسر موجود ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ سرکارافسر تین سال سے زائد عرصے تک ایک ہی عہدے پر تعینات نہیں رکھا جاسکتا۔تاہم صوبائی سیکرٹری ایکسائز اپنے ہی آفس میں قانون پر عمل درآمد سے قاصر واقع ہوئے ہیں۔