کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن 17

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ و تمغہ امتیاز) کا کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن اوکاڑہ کا دورہ

اوکاڑہ

شیر محمد

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہِ و تمغہ امیتاز) کا کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن اوکاڑہ کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر اور ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق کے ہمراہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے کنٹرول روم اور اسٹیشن پر فلڈ ریسکیو کے آلات کا جائزہ بھی لیا۔ ریسکیور سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے لوگوں کی جانوں کو بچانے کےلئے چُنا ہے اور ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی ڈیوٹی کو خدمت کے جذبے اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب میں ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی کارکردگی شاندار رہی جس پر میں اوکاڑہ کے ریسکیورز اور بالخصوص ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کو بہترین فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے انتظامات کرنے پر خصوصی شاباش دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں