سینیٹراسحاق ڈار 161

سینیٹراسحاق ڈار نے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماسینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی۔

صدر مملکت عارف علوی نے اسحاق ڈار سے وزیرخزانہ کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اسحاق ڈار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار دو روز قبل وزیراعظم کے ہمراہ لندن سے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں