شیریں رحمان 116

سینیٹر شیری رحمان کی عمران خان کے مارشل لا لگانے کے بیان کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے مارشل لگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا مارشل لا لگانے کا بیان قابل مذمت ہے، جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعوہ کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا لگانا ہے تو لگادو۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لا لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا لگے، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نا ہو۔

شیری رحمان نے کہاکہ یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے، ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہی کرے گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لائو۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا لگائو، کیا کوئی پارلیمانی اور آئینی جمہوریت میں یقین رکھنے والا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی کام کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے؟ ۔شیری رحمان نے کہاکہ ان کی 26 سال کی جدوجہد صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے، کون سا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی مداخلت یا مارشل لا لگانے کا مطالبہ کرتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں