شیری رحمان 12

سینیٹر شیری رحمان کا کراچی کے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے افسوس کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کراچی کے سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج دھماکے میں 13 افراد کے جاں بحق ہونے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرو جمیل اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کرتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ واقعہ میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے افسوسناک واقعے کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ شیری رحمن نے کہاکہ ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے سندھ حکومت پوری طرح متحرک ہے سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائیگی۔ انہوں نے کہاکہ گیس لیکج کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہو گا تا کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں