سینیٹر رحمان ملک 243

سینیٹر اے رحمن ملک کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا‘ رحمن ملک کی نماز جنازہ میں خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سمیت مرحوم کے دوستوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی‘ رحمن ملک کا کرونا کے باعث 22فروری کو انتقال ہوگیا تھا۔

جمعرات کو سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک کی نماز جنازہ ایچ ایٹ قبرستان میں ادا کی گئی جس میں خاندان کے افراد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سمیت مرحوم کے دوستوں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا جبکہ دوسری جانب سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

سابق وزیر داخلہ کا انتقال کرونا کے باعث ہوا تھا اور وہ گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ وائرس کی وجہ سے ان کے پھیپھڑے شدید متاثر ہوئے جس سے 22فروری کو رات گئے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں