اعجاز شاہ 284

سینیٹ الیکشن میں پیسے لگنا شروع ہوگئے، انتخابات کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائیگی، اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسے لگنے شروع ہوگئے، پی ٹی آئی چاہتی ہے ایوان بالا کے الیکشن میں اوپن بیلٹ ہو، تاریخ گواہ رہے گی سینیٹ الیکشن میں کون دھاندلی چاہتا ہے،

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن کے بعد ہر چیز ٹھیک ہو جائے گی، پی ٹی آئی تو چاہتی ہے سینٹ الیکشن میں اوپن بلیٹ ہوں، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور ننکانہ ٹریک پر بھی ٹرینوں کی بحالی کروائی جائے، ننکانہ صاحب ریلوے کی زمینوں کی حفاظت کی جائے،اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ننکانہ صاحب ریلوے کی زمینوں پر جو ناجائز قبضے ہو رہے ہیں ان کے خلاف پالیسی بنانے کیلئے آئے ہیں،

ننکانہ صاحب ریلوے کی بنجر اور ویران زمینوں کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یا میونسپل کمیٹی کو دی جائیں، ان زمینوں پر کھیلنے کیلئے گروانڈ اور بیٹھنے کیلئے پارکس بنائے جائیں، اس طرح ان زمینوں پر قبضے بھی نہیں ہوں گے، ترقیاتی کام اسی سپیڈ سے چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں