سینیٹ اجلاس 246

سینیٹ اجلاس ، سینیٹریوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیدیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹریوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے اس وقت پوری قوم سکتے میں ہے،وہ پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں،جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو  ملک میں مہنگائی کی لہر دوڑتی ہے،

اب لوگ برداشت نہیں کرسکتے جبکہ قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ دو مہینوں میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں،ہم اپنے سیلز ٹیکس کو زیرو پر لے کر آئے ہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی کر رہے ہیں، امید ہے اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوں گی جیسے جیسے قیمتیں کم ہوں گی اس کا فائدہ عوام کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔

جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سینیٹریوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم سکتے میں ہے کہ جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی گئیں ہیں،وہ پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور آئے دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں،جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ملک میں مہنگائی کی لہر دوڑتی ہے، اب لوگ برداشت نہیں کرسکتے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک دفعہ نہیں بڑھائی گئیں کئی دفعہ بڑھائی گئی ہیں ہم اس کو قبول نہیں کرتے۔

قائد ایوان سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ یہ حقیقت سب کو پتہ ہے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نظیر نہیں ملتی، دو مہینے میں 35 فیصد اس میں اضافہ ہوا ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں،پیٹرول انٹرنیشنل مارکیٹ میں انہی ریٹ پر خریدنا پڑتا ہے، جب مسلم لیگ ن کے زمانے میں دنیا میں سستا ترین پیٹرول تھا، اس وقت پیٹرولیم لیوی آپ نے کتنی کی؟ ہم اپنے سیلز ٹیکس کو زیرو پر لے کر آئے ہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی کر رہے ہیں، امید ہے اب انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوں گی، جیسے جیسے قیمتیں کم ہوں گی اس کا فائدہ عوام کو ٹرانسفر کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں