لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکاروں سے کام کرتے ہوئے جہاں ڈر لگتا تھا وہاں فخر بھی ہوتا تھا کہ میں بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں، عظمیٰ گیلانی میری سب سے پسندیدہ اداکارہ ہیں۔
ایک انٹر ویو میں جویریہ عباسی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ سینئر اور لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے نروس ہو جانا ان کے احترام کی علامت ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے سینئر اداکار ایک انسٹی ٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔