سیمنٹ کی برآمدات 125

سیمنٹ کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 28 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 6.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات 6.53 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 5.1 ملین ٹن رہا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں