ٹرین سروس 112

سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند ٹرین سروس بحال

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سیلاب کے باعث ایک ماہ سے بند رہنے والی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق، پشاور سے کراچی تک پورا آپریشن بحال ہو گیا ۔ کراچی سے رحمان بابا ایکسپریس اورلاہور سے خیبر میل روانہ ہو گئی ۔

ریلوے حکام کی جانب سے کراچی تک کا کرایہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ اکانومی کلاس کا 1800 روپے میں ملنے والا ٹکٹ اب 2400 روپے میں ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں