سیدال خان ناصر 71

سیدال خان ناصر کامیجر جنرل بلال سرفراز کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (ایف سی) ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے میجر جنرل بلال سرفراز اور سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سیدال خان ناصر نے کہا کہ والدین کی دعائیں اولاد کے لیے باعثِ سعادت ہوتی ہیں اور ان کی جدائی ایک عظیم صدمہ ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔فاتحہ خوانی کے موقع پر اہلِ خانہ اور قریبی عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں