فیاض الحسن چوہان 247

سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح پاکستان مخالف بیانیہ کی شکست ہے’فیاض الحسن چوہان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی فتح پاکستان مخالف بیانیہ کی شکست ہے،بیگم صفدر نے اپنے بیانیہ کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو تیسرے درجے کی جماعت بنا دیا ہے،عوام نے کرپشن اور نیب زدہ مافیا کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کو فتح دلوائی۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیا ن میں کہاکہ سردار عثمان بزدار صاحب چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی میں کاکردگی کیحوالے سے نمبر ون ہیں۔

ریوینیو ، گندم خریداری، زرعی پیداوار، ٹیکس کولیکشن، تعلیم، صحت سمیت تمام سیکٹرز میں بہترین کارکردگی رہی۔ اسی فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہی بزدار حکومت کا بہترین کارنامہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے مصنوعی معاشی طریقوں سے آج مہنگائی کا مسئلہ بے قابو ہے۔

تاریخ کا سب سے بڑا کرنٹ اکانٹ خسارہ تحریک انصاف کو ورثے میں ملا جو آج سرپلس ہے۔ عمران خان کی پالیسیوں کا محور اپنی ذات یا الیکشن جیتنا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی ہے۔ میاں مفرور اور اسحاق ڈالر نے میگا پراجیکٹس سے ذاتی خزانہ بھرا اور ملکی خزانہ خالی ہوا۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے مزید مستحکم ہو رہی ہے۔گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے بعد اب سیالکوٹ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں