شہر یار آفریدی

سیاسی مداری مادر وطن سے کھیل کھیل رہے ہیں،ڈگڈگی بجانے والے اکٹھے ہو کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں ،شہر یار آفریدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی مداری مادر وطن سے کھیل کھیل رہے ہیں،ڈگڈگی بجانے والے اکٹھے ہو کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں ،2023 میں عمران خان سرخرو ہوگا ،آپ 2028 کا سوچیں،آپ کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی۔

اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہاکہ ماضی میں جس طرح اور سیز کی پذیرائی کرنی چائیے تھی وہ نہیں کی گئی، حکومت کے حوالے سے اورسیز پاکستانیوں کے پاس شعور ہے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے لوگ ملک میں لسانی فرقہ پرستی کے نام پر تقسیم کرتے تھے،سیاسی مداری مادر وطن سے کھیل کھیل رہے ہیں۔ شہر یار آفریدی نے کہاکہ ڈگڈگی بجانے والے اکھٹے ہو کر قوم کو گمراہ کررہے ہیں،2023 میں عمران خان سرخرو ہوگا آپ 2028 کا سوچیں۔ انہوںنے کہاکہ آپ کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی،گورننس کی بہتری کیلئے جوڈیشل ریفارمز ناگزیر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جوڈیشل ریفارمز دو تہائی اکثریت کے بغیر ناممکن ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قومیں پستی کا شکار تب ہوتی ہیں جب ان میں مایوسی پھیلائی جائے،میر جعفر اور میر صادق کا لبادہ اوڑھے لوگ ملک کو اندھیرے اور مایوسی کی طرف دھکیل رہے ہیں،عمران خان ملک کو ایک مثالی ریاست بنائیگا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نہ کبھی قیمت لگی نہ کوئی لگا سکتا ہے،عمران خان کے ساتھ بہت سارے لوگ کارواں کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ٹیم وزارتوں کیلئے نہیں آئی جان کیا اپنا سب کچھ عمران خان پر قربان کریں گے، انہوںنے کہاکہ پاکستان کسی کے کنٹرول میں نہیں ،جب ہمارے منصوبے مکمل ہونگے ان لوگوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،میں کسی کی نقل نہیں اتارتا تاہم ہم میں اخلاقی جرت ہے۔