اشرف بھٹی 18

سیاسی عدم استحکام اور ہیجان کی کیفیت ملک کیلئے قطعی سودمند نہیں ‘ اشرف بھٹی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور ہیجان کی کیفیت ملک کیلئے قطعی سودمند نہیں ، ایک سیاسی جماعت کو ” میں نہ مانوں ”کی رٹ چھوڑ کر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے اور حکومت سے بھی اپیل ہے کہ وہ خلوص سے کی گئی مذاکرات کی پیشکش سے آگے بڑھ کر مزید پیشرفت کرے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ دنیا خصوصاً خطے کی صورتحال انتہائی نازک ہے اس لئے ہمیں اس کا ادراک کرنا ہوگا ، اگر ہم متحد ہوں گے تو کسی بھی طرح کی غیر معمولی صورتحال کا مقابلہ کر سکیں گے وگرنہ دشمن نفاق سے فائدہ اٹھائے گا۔ پاک فوج ملک کے اندر بھی دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے ایسے حالات میں پہلے سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا معیشت ترقی کر سکتی ہے نہ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں گے ، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور اس کے لئے پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں