سہیل بخاری 138

سیاسی جماعتوں ،کلچرل ونگز ،ثقافتی میں فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کوشامل نہیں کیا ‘سہیل بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل پیرسیدسہیل بخاری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے کبھی بھی اپنے کلچرل ونگ اور حکومتوں میں آنے کے بعدثقافتی اداروں میںشوبز یا فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو شامل نہیں کیا ،کسی بھی ملک اورسیاسی جماعتوں کی پہچان ہمیشہ ثقافت سے ہوتی ہے،سیای جماعتیں اپنے ترانوںاور عوام کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے تو فنکاروں اورگلوکاروں کو مدعو کرتے ہیں مگر انہیں عہدے نہیں دئیے جاتے تاکہ ہماری ثقافت کوترویج مل سکے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے فنون لطیفہ سے وابستہافراد کی خدمات کو کبھی پذیرائی نہیں دی ، سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور دیگر اہم عہدے داروں کو اس طرف توجہ دینی چاہیے ۔سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلیوںمیں جیسے خواتین، ٹیکنو کریٹ کی سیٹیں مختص ہیں اسی طرح کلچر سے وابستہ افراد کیلئے بھی مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں