عبدالعلیم خان 34

سیاسی اختلافات سے قطع نظر ہماری اولین ترجیح صرف پاکستان ہونی چاہیے’علیم خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی کے صدراوروفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے یوم پاکستان پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ 23مارچ متحدہونے کا درس دیتا ہے،درپیش بحرانوں سے نکلنے کیلئے اتحاد،بھائی چارے اور یگانگت کی ضرورت ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ 23مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری کے ساتھ ہی وطن عزیزکی بنیاد رکھ دی گئی تھی، یہ دن اس عظیم جذبے کی یاد دلاتا ہے جس کی بدولت ہمارے اسلاف نے یہ وطن عزیز حاصل کیا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ آج پاک سرزمین کے محافظوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے،سپہ سالارفیلڈمارشل حافظ سیدعاصم منیر کی قیادت قابل فخر ہے،بحیثیت قوم ہمیں عزم و حوصلے سے دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کوملکی استحکام،خوشحالی اوردفاع کیلئے سیسہ پلائی دیوار بننا ہو گا،سیاسی اختلافات سے ہٹ کر ہماری اولین ترجیح صرف پاکستان ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں