اٹلس ہونڈا 218

سی ڈی 70کی قیمت میں3ہزار،سی جی 125کی قیمت میں2ہزار روپے کا اضافہ متوقع

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)اٹلس ہونڈا کی جانب سے5 جنوری سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمپنی حکام کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہو جائے گی ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں