PINS 92

​سی پی ایس پی کی جانب سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) کو سپائن سرجری کی تربیت کی باقاعدہ منظوری

​لاہور:30دسمبر(زاہد انجم سے) کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (CPSP) نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) کو سپائن سرجری کی تربیت کے لیے باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر آصف بشیر کو سپروائزر مقرر کر دیا ، جسے ادارے کی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر آصف بشیر نے کہا کہ PINS میں پہلے ہی جدید طریقہ علاج سے برین اور اسپائن سرجریز کی جا رہی ہیں اور اس منظوری سے مریضوں کی دیکھ بھال کا معیار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق مزید بہتر ہوگا، جبکہ اس پروگرام کے تحت بین الاقوامی اسپائن سوسائٹیز کے تعاون سے ماہر سرجنز کو عالمی سطح کی جدید جراحی تکنیکوں کی تربیت دی جائے گی تاکہ ریڑھ کی ہڈی کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی پر ادارے کے ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈکس کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ ادارہ نیورو سرجری کے شعبے میں مزید ترقی کرے گا۔
***

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں