سی اینڈ ڈبلیو 271

سی اینڈ ڈبلیو کا بڑا سکینڈل۔اپنوں کو نوازنے کے لئے گجرات فلائی اوور کے ساتھ کازوے کا ٹینڈر بھی دیدیا۔

شہباز اکمل جندران۔۔

سی اینڈ ڈبلیو ہائی ویز نارتھ کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے۔ایکسین مہر عظمت اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر گوجرانوالہ رائےنواز نے چیف انجنئیر ہائی ویز نارتھ پنجاب ملک ریاض کی مبینہ ملی بھگت سے گجرات سرگودھا فلائی اوور کے ساتھ سمہ گجرات سے ڈنگہ تک 31 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک (کازوے)کا ٹھیکہ بھی فلائی اوور میں ہی شامل کردیا ہے۔

حالانکہ ایک ارب اور 5 کروڑ روپے مالیت کی اس سڑک کے لیئے الگ سے ٹینڈر دیا جانا ضروری تھا۔
سی اینڈ ڈبلیو
متذکرہ ایکسین اور ایس ای نے مبینہ طورپر سارکو اور ہائی ویز کنسٹرکشن کمپنی کو نوازنے کے لئے ضابطے کے برعکس یہ عمل کیا ہے۔

جس سے عام اور سی گریڈ کنسٹرکشن فرمیں ٹھیکے کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں اور صرف مخصوص فرمیں ہی باقی رہ گئیں

ایکسین مہر عظمت اور سپرنٹنڈنٹ انجنئیر ہائی ویز گوجرانوالہ رائے نواز چیف انجنئیر ہائی ویز نارتھ پنجاب ملک ریاض کے اس فعل سے ٹینڈر میں کمپیٹیشن بھی نہیں ہوسکا جس سے خزانے کو کئی کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں