بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کی چائنا انٹرنیشنل ٹیلی ویژن کارپوریشن اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحتی فروغ کے ادارے کے باہمی تعاون سے بنائی گئی دستاویزی فلم “ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس” اٹلی کے شہر فلورنس میں نشر کی گئی۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے علاقے ٹسکانی کے سیاحت کے وزیر ماراس نے نشریات کا آغاز کیا، اور مشترکہ پروڈکشن، ثقافتی اور سیاحتی تشہیر، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
ماراس نے شین ہائی شیونگ اور ان کے وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ ٹسکانی کا علاقہ ثقافتی لحاظ سے نشاۃ ثانیہ کی جائے پیدائش ہے، جہاں فن، تعمیراتی خزانے اور سیاحتی وسائل کی بھرمار ہے۔ امید ہے کہ اس دستاویزی فلم کی نشریات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ثقافت، فلم و ٹیلی ویژن، سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا .
تاکہ دونوں ممالک کے ناظرین کو چینی اور اطالوی ثقافتوں کے سنگم کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کا ایک موقع فراہم کیا جا سکے۔