چائنا 13

سی ایم جی کی جانب سے”برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا پراجیکٹ 2027 “کا آغاز

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام ” برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا پراجیکٹ 2027″ کے تحت مشترکہ اقدامات اور قومی برانڈز کے مستند ڈیٹا پلیٹ فارم کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے متعدد جدید منصوبے پیش کیے گئے، جن میں تخلیقی صلاحیتوں اور متنوع اندازِ ابلاغ کو نمایاں کیا گیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا کے صدر شین ہائی شیونگ، اورچین کی وزارتِ آبی وسائل کے نائب وزیر لیو ڈونگ شون سمیت دیگر مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی اور مشترکہ تعمیر کے اقدام اور نیشنل برانڈ فار ٹرسٹ وردی کارپس پلیٹ فارم کا آغاز کیا۔

چائنا میڈیا گروپ نے” برینڈ اسٹرینتھننگ چائنا پراجیکٹ 2027″ کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ابلاغی خدمات کا منصوبہ بھی جاری کیا۔ اس منصوبے میں “مشترکہ تخلیق اور حسبِ ضرورت خدمات” کے تصور کو مزید فروغ دیتے ہوئے قومی برانڈز کے مستند ڈیٹا پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم چائنا میڈیا گروپ کے برسوں سے جمع کیے گئے آڈیو ویژول مواد سے استفادہ کرتے ہوئے مواد کی تیاری، اس کی مؤثر ترسیل، مصنوعی ذہانت کے ذریعے معلومات پر اعتماد اور برانڈز کی قدر میں اضافے کے تمام مراحل کو ایک مربوط نظام میں یکجا کرے گا، تاکہ قابلِ اعتماد ڈیجیٹل اثاثے تشکیل دیے جا سکیں۔ اس پلیٹ فارم کو یکم جنوری 2027 کو باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا اور یہ حکومت، صنعتی اداروں، کاروباری اداروں اور عوام کو سائنسی، مستند، قابلِ سراغ اور پائیدار برانڈ معلوماتی خدمات فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں