سہیل اصغر 136

سہیل اصغر کا دوست کو بھیجا گیا آخری ویڈیو پیغام سامنے آگیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) دو روز قبل انتقال کرجانے والے پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔برطانوی میڈیا کی جانب سے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا آخری آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جوکہ اْنہوں نے اپنے بیمار دوست نور الحسن کو بھیجا تھا جبکہ یہ پیغام پنجابی زبان میں تھا۔آڈیو پیغام میں سہیل اصغر کو اپنے بیمار دوست سے کہتے ہوئے سْنا جاسکتا ہے کہ ‘بیمار کی دْعا، بیمار کو لگتی ہے’۔سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی ا?زمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمداللہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا’۔

اداکار نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا اور انشائ اللّہ! ا?گے بھی کرے گا، میرا رب میرے ساتھ ہے، میری ہر ایک ایک سانس کے ساتھ ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اْسی کو دی جاتی ہے’۔سہیل اصغر نے کہا کہ ‘میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بْرا نہیں چاہا، ہر ایک کیلئے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔’آخر میں اداکار سہیل اصغر نے اپنے دوست کی جلد صحتیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کیلئے دْعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں