سہیل آفریدی 57

سہیل آفریدی کا کراچی میں گل پلازا واقعے پر افسوس کا اظہار

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کراچی میں گل پلازا واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، یہ سانحہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

سہیل آفریدی نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ گل پلازا دلخراش اور افسوسناک ہے، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دْکھ ہوا۔وزیراعلیٰ کے پی نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اللّٰہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کوصبرِ جمیل عطا فرمائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں