فواد چودھری 171

سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر، ان کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے،فواد چودھری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارا فخر ہیں، ان کا عزم پہاڑوں سے بلند ہے، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔

فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے، جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں