گرمیوں کی چھٹیاں 146

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کم سے کم دیں گے ‘مراد راس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاہے کہ ہم سکولوں میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دیں گے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہاکہ ہم نے سکولز میں گرمیوں کی کم سے کم چھٹیاں دینی ہیں، اسکولز میں بہت زیادہ ہوا تو3ہفتوں کی چھٹیاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم سے کم چھٹیاں دے کر نیا تعلیمی سال شروع کردیں گے۔

وزیرتعلیم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس ویکسین لگوانے والوں کا تمام ڈیٹا موجود ہے، جو یہاں پر ویکسین کے لیے آرہا ہے وہ رجسٹرڈ ہورہا ہے، بہت سارے ویکسی نیشن سینٹرز کھلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں