سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ 204

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنیکا فیصلہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی آسامیوں کی تعداد

کا تعین کرنیکا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی

خالی آسامیوں کی تعداد کا تعین کرنیکا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ

جاری کر دیا گیا،مراسلے میں سکولوں سے اساتذہ کی ورکنگ اور خالی سیٹوں بارے معلومات طلب کی گئی ہیں،

سکولوں میں نان ٹیچنگ سٹاف کی خالی سیٹوں کے حوالے سے بتایا جائے گاجبکہ تین دن کے اندر اندر ریکارڈ کی

سافٹ کاپی بھجوائی جائے گی،اس وقت صوبے میں 48 ہزار کے قریب سکول موجود ہیں،

جن میں چار لاکھ کے قریب اساتذہ کی منظور شدہ سیٹیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں