سردار ایاز صادق 33

سپیکر قومی اسمبلی کاخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں۔

اپنے بیان میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی پھیلانے والے خوارج کے خاتمے پر فورسز کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج، عوام اور پارلیمان ایک پیج پر ہیں۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے 19 بھارتی پراکسی خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہاکہ بھارتی سرپرستی میں تخریب کاری کرنے والے عناصر جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی ادارے دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم کا غیر متزلزل عزم قابل ستائش ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم اور پارلیمان دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک بھر میں امن و استحکام کے قیام کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں