سردار ایاز صادق 47

سپیکر قومی اسمبلی کا شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیور ٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیور ٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اافغان عبوری حکومت اپنی سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کی ذمہ داری پوری کرے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم آٹھ خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوںدشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر پوری قوم بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی سر زمین کے دفاع کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سرحدی نگرانی کو موثر بنانا خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا، عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ہر ناپاک ارادے کو ناکام بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں