سردار ایاز صادق 39

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا نشانِ حیدر میجر محمد اکرم شہید کی 54 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نشانِ حیدر میجر محمد اکرم شہید کی 54 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میجر محمد اکرم شہید کی بہادری پاکستان کی عسکری تاریخ کا سنہرا باب ہے۔نشانِ حیدر میجر محمد اکرم شہید نے معرکہ ہِلّی میں دشمن کے بے شمار حملے پسپا کیے۔

انہوں نے نے 1971 کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔قوم اپنے عظیم ہیرو کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے نشان حیدر شہید میجر محمد اکرم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں