سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پیرکو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر رکن قومی اسمبلی علی گوہر خان مہر کی گھوٹکی میں رہائش گاہ پر گئے اور انہوں نے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال علی گوہر خان مہر اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا انتقال بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور علی گوہر خان مہر سمیت ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائے۔