اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بیٹے کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں عبدالجبار زکریا اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین۔اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی عبدالجبار زکریا کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر نے منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر اے پی پی اردو نیوز سروس عبدالجبار زکریا سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بیٹے کا اچانک انتقال بڑا صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے، غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی دعا بھی کی۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوان معاذ عبداللہ کی وفات المناک سانحہ ہے جس پر ہم سب کو بہت دکھ اور افسوس ہے۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے معاذ عبداللہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ معاذ عبداللہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے جواں سال بیٹے معاذ عبداللہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو اپنے تعزیتی بیان میں انجینئر امیر مقام نے عبد الجبار زکریا اور تمام خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔وفاقی وزیر امور کشمیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے سینئر صحافی عبد الجبار زکریا کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔









