اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ کے آئینی بینچز چھبیسویں آ ئینی ترمیم اور سپر ٹیکس کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج کریں گے ۔
چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت آٹھ رکنی آئینی بینچ سینئر جج جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں کرے گا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔
سپر ٹیکس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ کرے گا جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس محمد علی مظہر ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔