سپریم کورٹ 46

سپریم کورٹ،فراڈ کیس میں رقم واپسی کی پیشکش کے باوجود ضمانت کی درخواست مسترد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے 67 لاکھ روپے کے فراڈ کے مقدمے میں ملزم راشد حنیف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے 67 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں ملزم راشد حنیف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم پہلے گرفتاری دے اور تحقیقات مکمل کرائے۔اس دوران مدعی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے 67 لاکھ روپے ہتھیائے اور اس کے دیے گئے چیک ڈس آنر ہوگئے۔

وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم رقم واپس دینے کو تیار ہے، تاہم جسٹس نعیم اختر نے ریمارکس دیے کہ قانون کا مذاق نہ بنایا جائے، ملزم نے فراڈ کیا ہے، کام دیکھیں۔عدالت نے حکم دیا کہ راشد حنیف گرفتاری دینے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے رجوع کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں