سپریم کورٹ 18

سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کی بانی سے ملاقات کی استدعا پر حکومت کو (کل) منگل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے لطیف کھوسہ سے مکالمے میں کہا کہ ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی حکم نہیں دے سکتے، ابھی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کی رکاوٹ کو عبور کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ذہن میں رکھیں آپ کے مقدمات دوسری عدالتوں میں زیرِ التوا ہیں، ہمارے خیال میں یہ کیس غیر موثر ہو چکا ہے، 24اگست 2023 کا حکم نامہ تھا جس کے خلاف کیس آیا تھا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بغیر نوٹس جاری کیے ملاقات سے متعلق کوئی آرڈر نہیں دے سکتے، یہ دیکھنا ہو گا کہ کیس غیر موثر ہو چکا یا ابھی چلایا جا سکتا ہے۔عدالت نے القادر ٹرسٹ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں