سپریم کورٹ 64

سپریم کورٹ، ایل ایل بی پروگرام کا دورانیہ 5 سال سے کم کرنے کا حکم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے ایل ایل بی پروگرام پانچ سے سال سے کم کرکے چار سال کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے لیگل ایجوکیشن ریفارمز کیس کی سماعت کی۔عدالت نے بیرون ملک سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے سی لا کا ٹیسٹ بھی ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ لا کالجز کا معیار بہتر کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں، ایس ایم لا کالج میں اگر کوئی کمی ہے تو اسے پورا کرائیں نا کہ کالج بند کر دیں، ایس ایم لا کالج تو قیام پاکستان سے بھی پہلے کا ہے۔آئینی بینچ نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں