اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینئر سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ چند دنوں میں اپوزیشن کے مزید ٹکڑے ہوجائیں گے کہ اِنہیں سنبھالنا مشکل ہو جائے گا، پی ٹی آئی مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس کیس میں جو استدعا کی ہی نہیں گئی اس پر بھی فیصلہ آگیا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے خیال میں آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے، آئین اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے۔









