سپریم کورٹ 152

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی برطرفی کی اپیل خارج کر دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے معاونین خصوصی اور مشیروں کی تعیناتی کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ رولز آف بزنس میں لکھا کہ دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا، وزیراعظم معاونین رکھ سکتے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ زلفی بخاری کے کیس میں معاونین خصوصی کے حوالے سے اصول طے کرچکی ہے، دہری شہریت والا معاون خصوصی بن سکتا ہے، ان کی وفاداری پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں