سپریم کورٹ 179

سپریم کورٹ محکمہ بلدیات سندھ کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات سندھ کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی، فاضل جج جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں محکمہ بلدیات سندھ کے 200 سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سپریم کورٹ نے عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت عظمی نے قرار دیا کہ سندھ ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لے کر فیصلہ دے۔ دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں ضمانت قبل ازگرفتاری 2،2 سال برقرار رہتی ہے،

یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا کہ پیسے جمع کروا اور گھر جاو۔جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ رمضان میں شیطان بند ہوتا ہے اور ملزمان کو ضمانت مل رہی ہے، ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں